سو سال کی عبادت اور ایک کٹورہ پانی
بنی اسرائیل میں ایک بہت ہی عابد شخص تھا جس نے اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر رہبانیت اختیار کرلی اور سمندر میں ایک چٹان پر چھپّر بناکر اللہ کی عبادت میں مصروف ہوگیا شریعت محمدی ﷺ میں رہبانیت اختیار کرنا جائز نہیں سابقہ امتوں میں یہ جائز تھا اللہ تعالیٰ نے اس کے کھانے پینے کے لئے اس چٹان پر یہ انتظام کیا کہ وہاں میٹھے پانی کا ایک چشمہ نکل آیا جس سے اسے ٹھنڈا پانی ملنے لگا اور وہیں انار کا ایک درخت بھی اللہ نے اگا دیا جس سے بڑے بڑے انار اس کو ملنے لگے وہ روزانہ ایک انار کھاتا اور ایک کٹورا پانی پی لیتا اور سارا دن اور ساری رات عبادت میں مصروف رہتا.......